Monday November 25, 2024

شاہینوں نے کیویز کو دبوچ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 152 رنز بنائے۔

جواب میں بابر اعظم 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 57 رنز بناکر پویلین لوٹے، محمد حارث نے 30 رنز کی ایک اور شاندار اننگز کھیلی جبکہ شان مسعود نے فاتحانہ شارٹ کھیلا۔
پندرہ ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے 100 رنز کی اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا،دونوں اوپنرز نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سو رنز کی شراکت قائم کی تھی۔بابر اعظم اور رضوان کے درمیان یہ 9ویں سنچری کی شراکت ہے، بابر اعظم اور رضوان کے درمیان یہ 9ویں سنچری کی شراکت ہے۔

FOLLOW US