Monday November 10, 2025

اہلیہ کو بھیجی جانیوالی ویڈیو اصلی تھی یا نقلی؟پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ جو ویڈیو میری اہلیہ کو بھیجی گئی اس میں چند کلپس کے سوا وہ اصلی ویڈیو ہے ،سپریم کورٹ کو بتاؤں گا کہ ویڈیو کا کون سا حصہ درست ہے کون سا نہیں ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ مجھے کیوں انصاف نہیں مل رہا؟سپریم کورٹ سے بڑی عدالت کون سی ہے؟ ان سے بڑے جج کہاں ہیں ؟سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ اللہ کا حکم ہے کہ 3 بار دستک دو اگر اجازت نہ ملے تو واپس چلے جاؤ

،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ میں اپنے بیٹوں بیٹیوں کی پیدائش کے بعد نان نفقہ کیلئے 14،14 گھنٹے کام کرتا رہا ہوں ، یہ مقدمہ میرا یا میری بیوی کا نہیں پورے پاکستان کا ہے ،ان کاکہناتھا کہ ویڈیو میری بیوی اور بیٹے کو بھیجی گئی ،جو ویڈیو میری اہلیہ کو بھیجی گئی اس میں چند کلپس کے سوا وہ اصلی ویڈیو ہے ،سپریم کورٹ کو بتاؤں گا کہ ویڈیو کا کون سا حصہ درست ہے کون سا نہیں ۔