Monday January 13, 2025

عمران خان کو قتل کی دھمکیاں دینے پر ن لیگ کی اہم شخصیت کو گرفتار کر لیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے عمران خان کو دھمکیاں دینے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے رائے قمر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔ چوہدری پرویزالہٰی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ قتل کی دھمکیاں دینے والے کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، عمران خان کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے مسلم لیگ ن حافظ آباد کے سابق وائس چیئرمین رائے قمر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

FOLLOW US