Friday November 22, 2024

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بارش، آئی سی سی نے نیا قانون بنا دیا

لاہور : آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بارش سے متاثر ہونے پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیا قانون بنا لیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بارش سے میچز بارش سے متاثر ہونے پر سیمی فائنل اور فائنلز میچز کے لیے نیا قانون بنایا ہے جس کے مطابق ناک آؤٹ میچ کے نتیجے کے لیے دس اوورز فی اننگز کا کھیل لازمی ہوگا۔ اگر میچ بارش سے اوور کم ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو کم سے کم دس اوورز کھیلنے ہوں گے۔ ناک آؤٹ میچز میں دس اوورز فی اننگز کا کھیل لازمی قرار دیا گیا ہے۔

FOLLOW US