Monday November 25, 2024

قانون ہاتھ میں لینے والے لانگ مارچ کے شرکاءکو ’ خارش والی گولیاں‘ مارنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے ہنگام قانون کی رٹ بحال رکھنے کے لیے ’خارش والی گولیاں‘ استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی نے مختلف میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شریک جو لوگ قانون کو ہاتھ میں لینے اور توڑ پھوڑ کی کوشش کریں گے انہیں خارش والی گولیاں ماری جائیں گی۔ ان نئی قسم کی گولیوں کے علاوہ وفاقی حکومت کی طرف سے لاءانفورسمنٹ ایجنسیوں کو پینٹ، مرچوں اور پنسل گنوں کے استعمال کی ہدایت بھی کی ہے۔ مبینہ طور پر لاءانفورسمنٹ ایجنسیوں کو 40ہزار گنیں، 60ہزار پینٹ اور مرچوں والی گولیاں مہیا کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مرچوں والی گولیاں 100میٹر کے فاصلے سے کسی کو ماری جا سکتی ہیں اور لگنے پر اس آدمی کے جسم پر شدید نوعیت کی خارش ہونی شروع ہو جائے گی۔ تاہم یہ خارش ایک بار نہا لینے اور کپڑے تبدیل کر لینے سے ٹھیک ہو جائے گی۔ پینٹ والی گولیاں قانون شکنی کرنے والے مظاہرین کو نشان لگانے اور ٹریس کرکے گرفتار کرنے میں مدد دیں گی۔ یہ گولیاں آدمی کے کپڑوں پر نشان چھوڑ جائیں گی، جس سے اس شخص کی پہچان ممکن ہو سکے گی۔

FOLLOW US