لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیج و فلم کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ عالمی سائنسدان ایڈسن کی تھیوری کی طرح میں نے بھی کامیابی کا لاتحہ عمل مرتب کر رکھا ہے ،ہر فنکار راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر نہیں جاتا بلکہ اس کے لئے طویل جدوجہد اور محنت درکار ہوتی ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلسل محنت کر کے کامیابی کی منازل طے کررہی ہوں اور سوشل میڈیا پر میرے پرستاروں کی تعداد 8لاکھ سےبھی تجاوز کر چکی ہے مگر میں ابھی بھی اس کو اپنی کامیابی نہیں سمجھتی ۔ انہوں نے
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نمبر ون اور سپر سٹار کوئی نہیں ہوتا بلکہ میرے نزدیک وہی سپر سٹار ہے جس کا ڈرامہ اور فلم دیکھنے کے لئے لوگ امڈ آئیں اور مجھے خوشی ہے کہ میرا الحمراء ہال llمیں ہونے والا اسٹیج ڈرامہ ’’اسٹیج ڈرامہ ’’ نخرے تیرے نی ‘‘ میں میری پرفارمنس کو دیکھنے کے لئے پرستاروں کی بڑی تعداد آرہی ہے اور ڈرامہ ختم ہونے کے باوجود فیملیز میرے ساتھ سیلفیاں بنانے کی منتظر رہتی ہیں ۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ستارہ بیگ کو بیرون ملک پرفارمنس کیلئے معاہدے کیلئے ہوٹل بلا کر متعدد افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔اس واقعہ کے بعد ستارہ بیگ کی جانب سے اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیاں معطل کر دی گئیں تھیں جس کے بعد اب دوبارہ ستارہ بیگ کا منظر عام پر آنے اور پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے۔ اجتماعی زیادتی کیس میں پولیس کو دی گئی درخواست میں ستارہ بیگ کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ 16مارچ کو گوجرانوالہ میں اسٹیج ڈرامہ کررہی تھیرات دس بجے کے قریب علی ناصر نامی شخص جس نے دبئی میں شو کرانے کی بات کی تھی نے ٹیلیفون کر کے بتایا کہ جوہر ٹاؤن میں اس کا نمائندہ عاطف اس کا انتظار کر
رہا ہے جس سے ملاقات کر کے معاہدہ اور پیشگی رقم وصول کرلے ۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہوٹل پہنچنے پر ویٹر مجھے کمرے میں لے گیا جہاں پہلے سے ایک شخص موجود تھا جس نے اپنا تعارف عاطف کے نام سے کرایا ۔اس نے مجھے بیٹھنے کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے جس پر میں وہاں سے جانے لگی تو اس نے کھانا کھاکر جانے کا کہا اور پھر دروازہ بند کر دیا ۔ اسی دوران اس نے مجھے ایک بوتل نکال کر پینے کا کہا تو میں نے انکار کر دیا جس پر اس نے گالم گلوچ اور دھمکیاں دینا شروع کر دی جس کے باعث میں نے خوف کے مارے اس کی طرف سے دی جانے والا مشروب پی لیا اوربیہوشی کی حالت میں بیڈ پر گر گئی ۔ اس سے قبل میں ہوٹل کے عملے کو آوازیں دیتی رہی لیکن کوئی وہاں نہ آیا ۔اداکارہ کی جانب سے تحریر کردہ موقف کے مطابق صبح جب میں ہوش میں آئی تو میں برہنہ حالت میں تھی جبکہ عاطف وہاں سے غائب تھا جبکہ میری ویڈیو بھی بنائی گئی تھی ۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے دیکھا تو میرے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، گوجرانوالہ اسٹیج ڈرامے کامعاوضہ ،عاطف کی طرف سے شو کیلئے پیشگی دئیے جانے والے ڈیڑھ لاکھ روپے اور میرا ایک موبائل بھی موجود نہ تھے ۔پھر مجھے فون کر کے کہا گیا کہ تمہاری ویڈیو بھی بنا لی ہے اور اگر بتاؤ گی تو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں گے۔ بتایاگیا ہے کہ درخواست ملنے پر پولیس نے اداکارہ کا میڈیکل کرا لیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد میں ستارہ بیگ کی بہن اور معروف سٹیج پرفارمر قسمت بیگ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔