Monday November 25, 2024

ڈینگی کا مرض عروج پر، دوا ساز کمپنی نے پینا ڈول بنانا بند کردی

اسلام آباد: دوا ساز کمپنی جی ایس کے پاکستان نے پیناڈول کی گولیاں اور بچوں کیلئے سیرپ بنانے بند کر دیے۔ جی ایس کے پاکستان کے جنرل منیجرفرحان ہارون نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ پیناڈول ٹیبلیٹس، پیناڈول ایکسٹرا اور بچوں کے لیے سیرپ بنانا بند کر رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ موجودہ قیمت پر پیناڈول پروڈکٹس بنانا ممکن نہیں رہا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے پیناڈول کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے اضافہ مسترد کر دیا۔

جی ایس کے پاکستان کے جنرل منیجر نے خط میں لکھا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے نقصان اٹھا کر پیناڈول بنا رہے تھے جو اب ممکن نہیں،حکومت ڈریپ کی منظور شدہ قیمت منظور کرے تو ادویات دوبارہ بنانا شروع کر دیں گے۔

FOLLOW US