اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماءاعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا رکن ہوں اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان میرے دوست ہیں۔نیوز ویب سائٹ’دی کرنٹ‘ کے مطابق اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی میری فیملی ہے۔ گاہے مختلف چیزوں پر ہمارے درمیان اختلاف رہتا ہے اور یہ ایک اچھی اور صحت مندانہ سرگرمی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جس میں مخالف نکتہ نظر کو اہمیت دی جاتی ہے۔
ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ تمام قومی سیاسی جماعتوں کے درمیان پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو مذہب کو سیاست میں نہیں لاتی۔“ قبل ازایں تحریک انصاف کے رہنماءفرخ حبیب نے اعتزاز احسن کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سیاسی ورکرز کے لیے رول ماڈل ہیں۔ اعتزاز احسن اپنی پارٹی کے فیصلوں سے ببانگ دہل اختلاف کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کوئی اور ایسی جرا¿ت نہیں کر سکتا۔