لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی پر پی ٹی آئی کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور الیکن کمیشن کے فیصلے خلاف احتجاج کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے شاہدرہ موڑ پر ٹریفک کو روک دیا ۔ کارکنوں نے فیروز پور روڈ کو جگہ جگہ سے ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا ۔ کارکنوں کی جانب سے ٹھوکر نیاز بیگ روڈ پر بھی ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے جیل روڈ پر بھی احتجاج کیا ، احتجاج کے باعث جیل روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر میں داخل ہونے اور باہر جانے والی ٹریفک عارضی طور پر معطل ہو گئی ۔