Monday November 25, 2024

عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد جنرل باجوہ نے بھی اپنی مدت ملازمت سے متعلق بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پانچ سال کیلئے نا اہل کر دیاہےاس اہم موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بھی اپنی مدت ملازمت سےمتعلق اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ توسیع نہیں لیں گے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ میں پانچ ہفتوں میں ریٹائر ہو رہاہوں اور ایکسٹینشن نہیں لوں گا، پاک فوج پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیدیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ سنایا ہے ۔

FOLLOW US