Tuesday January 21, 2025

چلوجی! ساری کہانی ہی ختم ہو گئی۔۔۔ علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات لگانے والی میشا شفیع نے آخر کار ایسا کام کر ڈالا کہ ہر شخص یہ کہے گا،،بس؟؟ اتنی جلدی؟؟؟؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گلو کارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے سنگین الزمات عائد کیے تھے۔ انھوںنے انکشاف کیا تھا کہ علی ظفر نے انھیں جیم سیشن کے دوران جنسی ہراساں کیاتھا۔ جس کے بعد پورے ملک میں ایک بحث چھڑ گئی تھی ۔ اور علی ظفر نے میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھجوا دیا تھا۔ خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ میشا شفیع قانونی نوٹس کے جواب میں اپنے آپ کو تیار کریں گی ۔ اور اپنے دعوے کے حق میں شواہد لے کر آئیں گی۔ لیکن یہاں تو معاملہ ہی کچھ اور ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق میشاءشفیع اور ان کے شوہر نے کینیڈا منتقل ہونے کا فیصلہ

کر لیا ہے لیکن اس سے قبل ہی میشاءشفیع نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ بند کر دئیے ہیں جس کے بعد پاکستانی بہت کچھ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور مختلف آراءسامنے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

FOLLOW US