لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 22ماہ کے التوا کے بعد ایک بار پھر اورنج لائن ٹرین پر کام کا ہنگامی بنیادوں پر آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اور کوششیں جاری ہیں کہ کام کو جلد از جلد نمٹادیا جائے ۔ جبکہ آزمائشی بنیادوں پر ٹرین چلنا بھی شروع ہو گئی ہے۔ تاہم اس بارے میں انتہائی تشویشناک اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ گیس لیکیج کے باعث اورنج لائن ٹرین کے ایک سٹیشن کے نزدیک دھماکہ ہوگیا ہے۔ جس سے سٹیشن کو نقصان بھی پہنچا ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اورنج ٹرین کے سٹیشن نمبر 9 کے قریب گیس لیکج کے باعث معمومی دھماکہ ہوا جس کے باعث سٹیشن کے
شیشے ٹوٹ گئے ہیں اور دیگر اشیاءکو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ اس دھماکے میں دو افرادبھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ ۔