Tuesday January 21, 2025

مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی !۔۔ چوہدری نثارکس پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے؟۔۔بڑی خبر آگئی

لاہور (نیوزڈیسک) معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ چوہدری نثار کو ان تمام حلقوں سے ٹکٹ دیں گے جہاں سے وہ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

کیا تھا۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے ان تمام حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر کے اپنی پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔محمد مالک کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چوہدری نثار کو اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ چوہدری نثار کو ان تمام حلقوں سے ٹکٹ دیں گے۔اور میرے خیال سے چوہدری نثار اس وقت ایک مضبوط پوزیشن پر کھڑے ہیں۔اور چوہدری نثار کو ن لیگ کا ٹکٹ ضرور ملے گا۔۔چوہدری نثار نے ان تمام حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر کے سب پر واضح کر دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں نہیں جا رہے اور اگر ان کو ن لیگ کا ٹکٹ نہ بھی ملا تو وہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔

FOLLOW US