Monday November 25, 2024

موبائل فون میں بنا خرچہ کیے میموری بڑھانے کا طریقہ ۔۔ وہ راز، جسے جان کر آپ بھی فَوراً ایسا ہی کریں گے

اکثر آپ کے موبائل فون میں جب میموری بھر جاتی ہے، تو آپ کا موبائل فون تو ہینگ ہوتا ہی ہے ساتھ ہی دیگر تصاویر اور ویڈیوز ڈاؤنلوڈ کرنا بھی ممکن نہیں ہو پاتا ہے۔لیکن آج آپ کو ایک ایسا ہی طریقہ بتائیں گے جس کے ذریعے آپ موبائل فون میں جگہ بھی بنا سکتے ہیں، ہینگ بھی نہیں ہوگا اور آپ کو فائدہ بھی ہوگا۔موبائل فون کی سیٹنگ میں جا کر جب آپ Additional Setting کے آپشن پر کلک کریں گے، تو آپ کے پاس ایک نیا آپشن آئے گا، جہاں آپ کے پاس دیگر آپشنز آئیں گے۔اس کے بعد آپ Application Management کے آپشن پر جا کر آپ کے پاس ایپلی کیشنز کی ونڈو کھل جائے گی۔یہاں آپ کے پاس وہ ایپلی کیشنز موجود ہوں گی، جو کہ موبائل فون میں ڈاؤنلوڈ ہیں۔

جیسے کہ فیس بک، واٹس ایپ، جی میل وغیرہ۔یہ ایپس بھی آپ کے موبائل فون کی میمری دن بہ دن گھٹا رہے ہوتے ہیں۔ ایسے میں اس پر نظر رکھنا بے حد ضروری ہے۔اگر آپ بھی انہی میں سے کوئی بھی ایپ پرکلک کریں گے، تو آپ کو اگلے ہی لمحے اسکرین پر ڈیٹا دکھائی دے گا، جس کے مطابق کتنا فیصد آپ کے موبائل کی میمری کو یہ ایپ استعمال کر رہا ہے۔دوسری جانب اگر آپ ڈیٹا کے آپشن میں موجود Clear Cache پر کلک کریں گے تو آپ کا زائد المعیاد ڈیٹا جو کہ آپ کے موبائل فون کی کارکردگی کو متاثر کر رہا تھا، کم ہو جائے گا، جس سے آپ کے موبائل فون میں میمر بھی بچ جائے گی، اور ہینگ بھی نہیں ہوگا۔

FOLLOW US