کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار پر ملیر میں حملہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی جمال صدیقی نے کہاکہ واقعہ حلقہ این اے 237 میں پیش آیا ،ملیرغازی گوٹھ میں مخالف گروہ نے تشدد کیا۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدربلال غفارنے الزام عائد کیا ہے کہ مجھ پر پولیس کی موجودگی میں پیپلزپارٹی والوںنے حملہ کیا،10 سے 15 لوگوں نے مجھے اینٹیں ماریں ،پولیس نے میری کوئی مدد نہیں کی،ان کا کہناتھا کہ ایم پی اے سلیم بلوچ نے مجھ پر سب سے پہلے حملہ کیا،مجھے دھکا دے کر زمین پر گرایا









