لندن: برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنی فیملی کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا اور بل سے بچنے کے لیے ایسی گھٹیا حرکت کر ڈالی کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کے شہر ملٹن کینیس میں ’نجمی کری ہاﺅس‘ نامی ریسٹورنٹ پر پیش آیا۔ اس فیملی نے 21ڈشز آرڈر کیں اور ہر چیز چٹ کر گئی اور آخر میں 170پاﺅنڈ کے بل سے بچنے کے لیے اپنے پاس سے پلاسٹک نکال کر بچے ہوئے کھانے میں ڈال دیا۔
رپورٹ کے مطابق ہوٹل کی نسیم نامی خاتون مالک نے بتایا کہ ”کھانا کھانے کے بعد جب خاتون نے ویٹرس کو بلا کر کھانے میں سگریٹ اور پلاسٹک کے ٹکڑوں کی موجودگی کی شکایت کی اور شدید احتجاج شروع کیا تو ہمارے لیے اس کے دعوے پر یقین کرنا مشکل تھا۔ شاید خاتون نہیں جانتی تھی کہ ریسٹورنٹ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ ہم نے جب ان کیمروں کی فوٹیج دیکھی تو کیا نظرآیا کہ خاتون اپنے زیر جامے میں پلاسٹک اور سگریٹ کے ٹکڑے لے کر آئی تھی اور کھانا کھانے کے بعد وہ اپنی شرٹ میں ہاتھ ڈال کر بریزیئر سے وہ ٹکڑے نکال کر کھانے میں ڈالتی ہوئی پکڑی گئی۔ہم نے یہ ویڈیو دیکھ کر پولیس بلا لی اور اس خاتون کو گرفتار کروا دیا۔“