اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے گزشتہ روز مینار پاکستان میں جلسہ کیا جسے ایک بڑا جلسہ قرار دیا جا رہا ہے۔ سب لوگوں کی نظریں ہی اس جلسے پر تھیں لیکن دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی جلسے کا اہتمام کیا تھا اور اس میں کتنے لوگوں نے شرکت کی؟ یہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔دیکھ کر عمران خان بھی برہم ہو جائیں گے نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی میں اپنے جلسے میں ہزاروں افراد کی شرکت کا دعویٰ کر
رہے ہیں لیکن تعداد نہیں بتا رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے مگر پولیس کے مطابق اس جلسے میں صرف 12 ہزار کے قریب شہریوں نے شرکت کی۔اسی طرح آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ پنڈال کے اندر اور اطراف میں موجود افراد کو دیکھا جائے تو صرف 11سے 12 ہزار لوگ ہی جلسے میں شریک ہوئے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جلسے میں کراچی سے صرف چند سو لوگ ہی شریک ہوئے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ سندھ کے مختلف علاقوں سے لائے گئے تھے۔