Saturday November 23, 2024

سائفر اگر عمران خان کا بیانیہ ہے تو سچا بیانیہ ہے زندگی بھر عمران کو سچا پایا ہےے: صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد : صدر مملکت کا کہنا ہے کہ سائفر اگر عمران خان کا بیانیہ ہے تو سچا بیانیہ ہے، زندگی بھر عمران کو سچا پایا ہے، اگر میں سمجھتا کہ سازش نہیں ہوئی تو یہ معاملہ سپریم کورٹ کیوں بھیجتا؟ میرا اب بھی یقین ہے کہ سائفر پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سینئر صحافی وسیم بادامی کو اے آر وائی نیوز پر دے گئے انٹرویو میں عمران خان کے امریکی سازش کے بیانیے سے متعلق اپنے گزشتہ بیان سے متعلق وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ سائفرسےمتعلق میرے بیان کو سیاق وسباق سےہٹ کرپیش کیا گیا، ایک بڑے اخبار نے مجھ سے منسوب کرکے ہیڈلائن لی کہ عمران خان مایوس ہوگیا۔ بات کو جب سیاق سے ہٹ کر دیکھیں گے تو اس کو اپنا مطلب دینگے، میڈیا ایساہی ہے مجھ سے پوچھ ہی لیا ہوتا کہ میری گفتگو کا مطلب کیاہے؟ میرا مطلب واضح تھا کہ عمران خان غصے میں تھےاسی لیےعوام کے پاس گئے، زیادہ ترلوگوں نےمیرا انٹرویو کم اورتبصرے زیادہ دیکھے۔

صدر مملکت نے کہا کہ جب عمران خان نے سائفر پرخط لکھا تو قائل ہوا اوراسی لیے اسے سنگین معاملہ جانتے ہوئے سپریم کورٹ کو خط لکھا، میں نے سپریم کورٹ کو لکھےخط میں دلائل بھی دیئے تھے، اگر میں سمجھتا کہ سازش نہیں ہوئی تو یہ معاملہ سپریم کورٹ کیوں بھیجتا؟۔ عمران خان کہہ رہے ہیں تو میں بھی قائل ہوں کہ سازش ہوئی ہے، سمجھتا ہوں اس معاملے پر شواہد کا جائزہ لینا چاہیے۔ زندگی بھر عمران کو سچا پایا ہے، سائفر اگر عمران خان کا بیانیہ ہے تو سچا بیانیہ ہے، عمران خان کو 100 فیصد سچا مانتا ہوں، وہ کہہ رہے ہیں سازش ہوئی ہے تو ہوئی ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ انتخابات سے متعلق بات چیت ہونی چاہئے، دو، چار ماہ سے فرق نہیں پڑتا، لانگ مارچ نہ ہو اس لئے چاہتا ہوں کہ بات چیت ہو۔

FOLLOW US