Saturday November 23, 2024

امریکا کا نام کسی صورت نہیں لینا، عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی

اسلام آباد : چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی۔آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے کل ایک میٹنگ کرنی ہے جس میں ہم تینوں( اعظم شاہ، شاہ محمود قریش ) ہوں گے۔فارن سیکرٹری کو ہم نے کہنا ہے کہ لیٹر پر منٹس لکھیں۔اعظم خان کہہ رہا ہے کہ اس کے منٹس بنا لیتے ہیں۔ اسے فوٹو سٹیٹ کرا کے رکھ لیتےہیں۔عمران خان کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہےکہ ہم نے امریکا کا نام کسی صورت نہیں لینا۔آپ سب کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے،کس ملک سے لیٹر آیا ہے؟ میں کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتا۔اسد عمر کہتے ہیں کہ آپ جان کر لیٹر کہہ رہے ہیں، یہ میٹنگ کا سکرپٹ ہے۔
وہی ہے نہ میٹنگ کی ٹرانسپکرپٹ ہے۔
ٹرانسپکرپٹ یا لیٹر ایک ہی چیز ہے۔لوگوں کو ٹرانسکرپٹ کی تو سمجھ نہیں آنی۔

FOLLOW US