Saturday November 23, 2024

نسیم شاہ کے مداحوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر۔۔۔ نمونیا کے بعد ڈاکٹر ز نے ایک اور بڑی بیماری کی تشخیص کر لی

لاہور : قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ میں نمونیا کے بعد کورونا وائرس کی بھی تشخیص ہوگئی۔ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ ابھی اسپتال میں ہی زیر علاج ہیں، نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔یاد رہے کہ نسیم شاہ کو دو روز قبل بخار کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا اور گزشتہ روز پی سی بی نے نسیم شاہ کے نمونیا میں مبتلا ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی رپورٹس دیکھنے کے بعد میڈیکل ٹیم کرے گی۔

FOLLOW US