Friday November 22, 2024

ڈیم میں پانی کم ہوا تو 600 سال پرانی نوری مسجد خوبصورت گنبد سمیت صحیح سلامت سامنے آ گئی

منواڈا : بھارت کی ریاست بہار کے ضلع نواڈا میں 30 سال قبل ایک مسجد ڈیم کے پانی میں ڈوب گئی تھی لیکن ان دنوں جب ڈیم سے اضافی پانی نکالا گیا تو پانی کم ہونے پر مسجد اپنی صحیح سلامت حالت میں واپس ابھر آئی ہے جسے دیکھنے کے لیے سینکڑوں افراد پہنچ گئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ مسجد 1985ء میں ڈیم کی تعمیر کے بعد زیر آب آگئی تھی، مسجد کا 30 فٹ بلند خوبصورت گنبد تاحال اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس مسجد کا نام نوری مسجد ہے جسے علاقہ مکینوں کی جانب سے 600 سال قدیم بتایا جا رہا ہے، علاقہ مکینوں کے مطابق اس مسجد کی عمر تقریباً 120 سال ہو سکتی ہے۔

FOLLOW US