ملتان: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مائنس ون کے فارمولے ماضی میں بھی پاکستان میں نہیں چلے اور اب بھی نہیں چلیں گے،ضمنی الیکشن کو ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا، ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کی شکست واضح ہو چکی تھی، الیکشن کمیشن نے ہمیں ایک بار پھر مایوس کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ضمنی الیکشن کو ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا، ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کی شکست واضح ہو چکی تھی، الیکشن کمیشن نے ہمیں ایک بار پھر مایوس کیا۔توہین عدالت کیس سے متعلق سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کا موقف آنے کے باوجود ان کے ساتھ کیا ہوا،
عدالتی معاونین نے بھی یہ کیس ڈراپ کرنے کا کہا، مائنس ون کے فارمولے پاکستان میں نہیں چلے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اسمبلی میں جانے سے متعلق پارٹی کے اندر دو رائے ہیں، ایک رائے اسمبلی میں واپس جانے اور دوسری نہ جانے کی رائے ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ فوج کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کو سراہا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہونی چاہیے، یہ ہمیں فوج سے لڑانا چاہتے ہیں، ہم ان کی چالاکیاں سمجھتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کی جانب سے عمران خان پر تنقید سے متعلق سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بلاول اس وقت فارن آفس میں انٹرن شپ کر رہے ہیں۔