Sunday January 19, 2025

ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پرفیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم

کراچی: وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پرفیول ایڈجسٹمنٹ چارجز (ایف اے سی) ختم کردیے۔ کراچی میں اپنی پریس کانفرنس میں خرم دستگیر نے کہا کہ مجموعی طور پر ایک کروڑ 70 لاکھ صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کیے گئے ہیں، ایف اے سی کی مد میں 22 ارب روپے کا ریلیف صارفین کو دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی اور سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، تھرکول میں شنگھائی کمپنی کا 1320 میگاواٹ کےمنصوبےکا کل دورہ کروں گا، صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی چیلنج ہے، کل تھر میں 1320میگاواٹ کا شنگھائی الیکٹرک کا منصوبہ شروع کریں گے، نئے بجلی کے کارخانے پاکستان میں دستیاب ایندھن کی بنیاد پر لگیں گے، نیوکلر، سولر، تھر کول سمیت دیگرذرائع استعمال کریں گے۔

شیخ رشید نے بہت تعریف کی مگرشوہر نہیں کرتے۔۔۔پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے شوہرکواپنی خوبصورتی جتاتے ہوئے شکوہ بھی کر ڈالا

FOLLOW US