اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف کے بیان کو بڑی غلطی قرار دے دیا ہے ۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، ان کا بیان قابل قبول نہیں ہے، شہباز گل کے خلاف ضرور قانونی کارروائی کی جائے لیکن قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، ان پر جو تشدد کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، جس طرح سے شہباز گل کے ساتھ سلوک گیا ہے اس ہاؤس کو اس کی بھی مذمت کرنی چاہیے۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ پر اپیل کا فیصلہ سنا دیا
شہباز گل کے اوپر آپ جو قانونی چارہ جوئی کرنا چاہتے ہیں کریں کیونکہ انہیں وہ بیان ہرگز نہیں دینا چاہیے تھا، انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے اس قسم کا بیان قابل قبول نہیں ہے، سینیٹرفیصل جاوید pic.twitter.com/kAzn8pFUCd
— Naya Daur Videos (@nayadaurpk_urdu) August 17, 2022