Saturday November 23, 2024

عمران خان نے شہباز گل کے بغاوت پر مبنی بیان سے لاتعلقی اختیار کر لی، بڑا دعویٰ

اسلام آباد : نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے چیف آف سٹاف شہباز گل کے بغاوت پر مبنی بیان سے بھی لاتعلقی اختیار کر لی۔ جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے جمعہ کو صحافیوں اور شوبز شخصیات سے گفتگو کی اور اس موقع پر ویڈیو لنک پر تجزیہ کار اطہر کاظمی بھی موجود تھے۔عمران خان نے کہا کہ ایک ٹی وی چینل پر شہباز گِل کی گفتگو میں ایک جملہ قابلِ اعتراض تھا ، شہباز گِل کو ایسے نہیں کہنا چاہیے تھا۔

جیل میں ساری رات مجھے جگائے رکھا گیا،مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شہباز گل نے عدالت میں قمیض اٹھا کر دکھا دی

یادرہےکہ پولیس نے 9 اگست کو شہباز گل کو بغاوت کے مقدمے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں شہباز گل کے خلاف سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہبازگل نے ٹی وی چینل پر الفاظ ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک ایجنڈے کی تکمیل کے لیےکہے، شہباز گل کے بیان اور تقریر کا مقصد فوج میں بغاوت پھیلانا اور سازش کرنا تھا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہباز گل نے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لیے بیان دیا اور ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے مجرمانہ سازش کا مرتکب ہوا۔

FOLLOW US