Saturday November 23, 2024

“رجیم چینچ سازش کے تحت فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانے کی کوشش ہو رہی ہے، جس کو ملک کی فکر ہوگی وہ چاہے گا کہ فوج کا ادارہ مضبوط ہو”

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ رجیم چینج کی سازش اب آگے چل رہی ہے،پلان بنایا گیا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی اور فوج کو لڑایا جائے، ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کی کردارکشی کی جائے اور کسی کیس میں پھنسایا جائے، اتنا خوف پھیلا دو کہ کوئی میرا مؤقف نہ لے، شہباز گل نے کچھ غلط کہا ہے تو قانون موجود ہے، مجھے ملک کی فکر ہے جسے ملک کی فکر ہوگی تو وہ چاہے گا فوج کا ادارہ مضبوط ہو۔

تحریک انصاف اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، اسد عمر

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہیں سب سے بڑی تکلیف تھی کہ فوج اور حکومت ایک ہی پیج پر چل رہی ہے، بھارت میں کہا جاتا تھا کہ عمران خان اور فوج ایک ہی پیج پر ہیں۔بیرونی سازش کے ذریعے ہماری حکومت کو ہٹایا گیا، ہماری حکومت گرائی گئی تو اسرائیل اور بھارت میں خوشی منائی گئی۔رجیم چینج کی سازش اب آگے چل رہی ہے، پلان بنایا گیا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی اور فوج کو لڑایا جائے اور تاثر دیا جائے کہ پی ٹی آئی فوج کے خلاف ہے۔اس قسم کی افراتفری پھیلائی جائے گی تو ملک کو اس سے زیادہ نقصان ہوگا، سازش وہ لوگ کر رہے ہیں جو بیرونی سازش کا حصہ ہیں۔

شہباز گل کے کپڑوں میں خون آلود دھبے نظر آئے،ہمیں خطرہ ہے کہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجا تو شاید عدالت دوبارہ انہیں نہ دیکھ سکے۔وکیل فیصل چوہدری

عمران خان کے مطابق ان کے خلاف سازش کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے، پوری مہم چلائی گئی ہے کہ کسی طرح ہماری اور فوج کی لڑائی ہو جائے، انہوں نے پورا منصوبہ بنایا ہوا ہے کہ کسی طرح ہماری پارٹی توڑ دی جائے، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں لیکن یہ پارٹی توڑنے کے لیے اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں، جس دن درست تحقیقات ہوں گی ثابت ہوگا کہ پی ٹی آئی نے درست فنڈنگ کی، الیکشن کمیشن ہمیں کالعدم کرنے کی کوشش کر رہا ہے یہ بھی سازش کا حصہ ہے ، پارٹی کو کالعدم کرنے کی کوشش ان کی کامیاب نہیں ہو رہی، اس لیے اب یہ عمران خان کی کردار کشی میں لگے ہوئے ہیں۔ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کی کردارکشی کی جائے اور کسی کیس میں پھنسایا جائے، اتنا خوف پھیلا دو کہ کوئی میرا مؤقف نہ لے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومتی اتحاد میں شامل رہنماؤں کے فوج کے خلاف دیے جانے والے بیانات بھی چلائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے جو کہا اگر قانون کے خلاف تھا تو اس پر چارج لگائیں، شہباز گل کو عدالت میں صفائی پیش کرنے کا موقع ملے لیکن ان کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے، ڈرائیور کو مارا گیا۔ شہباز گل نے کچھ غلط کہا ہے تو قانون موجود ہے۔ عمران خان کے مطابق انہیں ملک کی فکر ہے اور جسے ملک کی فکر ہوگی تو وہ چاہے گا کہ فوج کا ادارہ مضبوط ہو۔

FOLLOW US