Saturday November 23, 2024

شہباز گل کے کپڑوں میں خون آلود دھبے نظر آئے،ہمیں خطرہ ہے کہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجا تو شاید عدالت دوبارہ انہیں نہ دیکھ سکے۔وکیل فیصل چوہدری

اسلام آباد : غداری کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے کپڑوں میں خون آلود دھبے نظر آئے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کو خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ہمیں خطرہ ہے کہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجا تو شاید عدالت دوبارہ انہیں نہ دیکھ سکے۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ تشدد کو ایک آرگنائزر طریقے سے کیا جاتا ہے۔شہباز گل پر قائم مقدمے کی منسوخی کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔شہباز گل کے وکیل نے کہا کہ حکومت کے پاس ثبوت نہیں گرفتاری اور پر قانون کے مطابق ہونا چاہئے۔خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

حکومت ایکشن میں آگئی، وزیر داخلہ کا عمران خان کی گرفتاری کا اعلان

شہباز گل کو اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر نے کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے عدالت سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم شہباز گل سے موبائل فون برآمد کرنا ہے۔ ملزم جس پیپر کو دیکھ کر بول رہا تھا وہ بھی برآمد کرنا ہے۔پروگرام کس کے کہنے پر ہوا اس بارے میں بھی تفتیش کرنی ہے لہٰذا ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت کی جانب سے کوہسار پولیس کو شہباز گل کو جمعہ کے روز دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی قیادت کو شہبازگل کے بیان سے الگ ہونا چاہی عمران خان کا بیان ہے کہ جو فوج کے خلاف ہو وہ پاکستانی نہیں۔ پرویز الہی

FOLLOW US