نیویارک (نیوزڈیسک ) ::امریکہ میں مقیم سکھ کمیونٹی نے بھارت کے خلاف پاکستان سے مدد مانگ لی۔نیویارک میں سکھ مقررین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ سمیت متعدد پلیٹ فارمز پر خالصتان کا معاملہ بھی اٹھائے۔تفصیلات کے مطابق نیویارک میں سکھ کمیونٹی کی طرف سے سالانہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر سکھ کمیونٹی کی سالانہ پریڈ سے
خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت یہ نہ سمجھے کہ وہ اپنے مظالم سے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو جائے گا ۔ nانکا کہنا تھا کہ ایسا بالکل نہیں ہوگا وہ وقت دور نہیں جب خالصتان اور کشمیر دنیا کے نقشے پر ابھریں گے۔انکا کہنا تھا کہ خالصتان بنا تو ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں گے۔انکا کہنا تھا کہ مودی کا حال بھی ویسا ہی ہو گا جیسا دنیا کے فرعونوں کا ہوا کرتا ہے ۔۔بھارت تقسیم ہو کر رہے گا اور خالصتان بن کر رہے گا۔انکا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کو بھی زیادہ دیر تک روکا نہیں جا سکتا۔اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں مقیم سکھ کمیونٹی نے بھارت کے خلاف پاکستان سے مدد مانگ لی۔نیویارک میں سکھ مقررین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ سمیت متعدد پلیٹ فارمز پر خالصتان کا معاملہ بھی اٹھائے۔