Saturday November 23, 2024

ایک ہفتے میں 60 روپے کا اضافہ، حکومت پٹرول اور ڈیزل پر کتنی کمائی کر رہی ہے؟ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا ایسا دعویٰ کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہا نہ رہے

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اس وقت حکومت پٹرول پر 50 اور ڈیزل پر 80 روپے کما رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 60 روپے فی لٹر بڑھادیں اور یہ ابھی بھی رو رہے ہیں، پریس کانفرنس میں مفتاح اسماعیل کنفیوژ نظر آرہے تھے ، یہ ابھی بھی کہہ رہے ہیں کہ کوئی سستا تیل دے گا تو خرید لیں گے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ، عمران خان نےجمعہ کے بعد احتجاج کی کال دے دی

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وقت پر ایکشن نہیں لیا، پیاسا کنویں کے پاس جاتا ہے کنواں پیاسے کے پاس نہیں آتا، کوئی کیوں ان کے پاس آئے گا کہ سستا تیل خرید لو۔ شوکت ترین کے مطابق اس وقت پاکستان میں حکومت پٹرول پر 50 اور ڈیزل پر 80 روپے کما رہی ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، یہ ایک ہفتے میں ہونے والا دوسرا ہوشربا اضافہ ہے۔ اس سے قبل 27 مئی کو بھی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 30 روپے فی لٹر بڑھائی تھیں۔

لیگی حکومت نے ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیا ، پٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ کتنے روپے کا اضافہ ؟

بظاہر سادہ نظر آنیوالا سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اصل میں کتنا شاطر اور کرپٹ انسان تھا؟فرح گوگی ، بشریٰ بی بی اور صوفیہ عثمان کا عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے میںکیا کردار رہا؟عثمان بزدار کے اثاثوں میں ہوشربا اضافے کی تفصیلات آگئیں

FOLLOW US