Saturday November 23, 2024

اگر آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ دھوکہ نہیں کھا سکتے تو یہ تصاویر آپ کو غلط ثابت کردیں گی

دھوکہ کھانا کسی کو بھی پسند نہیں ہوتے ہیں مگر بعض اوقات انسان کی نظر اس کو جان بوجھ کر ایسے فریب میں مبتلا کر دیتی ہے جس کو بار بار دیکھنے کے باوجود بھی وہ حقیقت سے نا آشنا رہتا ہے۔ ایسا انسان کی حقیقی زندگی میں بھی اکثر اس کے ساتھ ہوتا ہے کہ وہ جن افراد کو اپنا بہت قریبی اور ہمدرد سمجھ رہا ہوتا ہے وہی انسان اس کو ایسے دھوکہ دے دیتا ہے جس کی یاد اس کو ساری زندگی مضطرب رکھتی ہے- iنظر کے فریب میں مبتلا کرنے والی کچھ تصاویر ایسی ہی کچھ تصاویر جن کو دیکھ کر انسان کا دماغ گھوم جائے اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہو جائے کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے آج ہم آپ کو دکھائيں گے ہمارا دعویٰ ہے کہ ذہین سے ذہین بھی دھوکہ کھانے پر مجبور ہو جائے-

پانچ طوطے پانی پی رہے ہیں
اس تصویر کو دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کچھ طوطے ایک گلاس میں اپنی چونچ ڈالے پانی پی رہے ہیں- مگر غور سے دیکھیں تو حقیقت اس کے بر عکس ہے اور اصل میں یہ ایک گلاس کے ساتھ اٹکے ہوئے پانچ کریلے ہیں جو دیکھنے والوں کو طوطے نظر آرہے ہیں-

بھوت کی چمکتی آنکھیں
ہر انسان کے اندر یہ خیال ہوتا ہے کہ اگر اس کا واسطہ کبھی کسی جن یا بھوت سے پڑا تو اس کی آنکھیں آگ اگل رہی ہوں گی- اس تصویر میں بھی یہی محسوس ہو رہا ہے کہ درختوں کے جھنڈ کے اندر کوئی بہت ہی برا جن چھپا ہوا ہے جس کی آنکھیں آگ اگل رہی ہیں- مگر حقیقت میں یہ ٹریفک سگنل ہیں جن کو دیکھ کر بھوتوں کی آنکھیں یاد آتی ہیں-

FOLLOW US