Saturday November 23, 2024

پٹرول کی قیمت میں 30 روپے اضافہ، عام پاکستانی کے ماہانہ خرچے میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

کراچی : اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام پاکستانی کے ماہانہ اخراجات میں 10 سے 25 ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تقریباً 18 فیصداضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ غریب اور متوسط خاندانوں کے ماہانہ اخراجات میں قیامت بپا کردے گا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 30 روپے لٹر پٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطلب ہے کہ متوسط خاندانوں کے اخراجات راتوں رات کم ازکم 10 سے 25 ہزار روپے ماہانہ بڑھ جائیں گے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے، مصطفی نواز

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا تھا۔ یہ اضافہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی قسط حاصل کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بغیر قرض جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔

وزیراعظم کا ملک کے ایک کروڑ 40 لاکھ غریب گھرانوں کو ماہانہ 2 ہزار روپے دینے کا اعلان

عوام کو اداروں کیخلاف گالیاں دینے پر کون اکسا رہا ہے ، پی ٹی آئی کارکنان کی تربیت کون کر رہا ہے؟صحافی کے سوالات پر عمران خان کے پسینے چھوٹ گئے ، پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

FOLLOW US