ملتان : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ لانگ مارچ کیلئے 25 سے 29 مئی کے درمیان فیصلہ کریں گے تاہم کارکنوں کو پرسوں اس بارے میں آگاہ کردیں گے۔ ملتان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنی تقریر کے اختتام پر عمران خان نے کہا کہ اب انہوں نے اس کا فیصلہ کرنا ہے کہ کس دن کارکنوں کو اسلام آباد بلانا ہے۔ انہوں نے جلسے کے شرکا سے سوال پوچھا “گھبرائیں گے تو نہیں؟ گرمی تو نہیں؟ جذبہ جنون ہے؟”
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج نئی ڈویلپمنٹ ہوئی ہے، لوٹوں کو نا اہل کردیا گیا ہے، انہوں نے اتوارکو پشاور میں کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے ، لانگ مارچ کے حوالے سے 25 اور 29 مئی کے درمیان فیصلہ کرنا ہے، وہ پرسوں واضح کردیں گے تاکہ کارکنوں کو تیاری کا ٹائم مل جائے۔ اسلام آباد میں عوام کے سمندر نے صرف ایک چیز کا مطالبہ کرنا ہےکہ اسمبلی کب تحلیل ہوگی اور الیکشن کب کرائیں گے؟
“مریم اتنی دفعہ میرا نام لیتی ہو ، دھیان کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے”