Saturday November 23, 2024

امریکی کرنسی کی قدر میں ہوشربا اضافہ ، تاریخ میں پہلی بار ڈالر 200روپےپر پہنچ گیا

کراچی : پاکستان میں ڈالر تاریخ میں پہلی مرتبہ 200 روپے پر پہنچ گیاہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی دوسو کے قریب قریب پہنچ چکاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج کاروبار کے دوران دو روپے 22 پیسے تک اضافہ دیکھنے میں آیاتاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1.56 روپے مہنگا ہو کر 195.75 روپے پر بند ہو گیا ۔ دوسر ی جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو تا رہا اور ایک دن میں 4 روپے تک بڑھ گیا ، اس وقت اوپن میں ڈالر ڈبل سینچری بنا چکاہے اور 200 روپے تک فروخت ہو رہاہے ۔

” حمزہ شہباز حکومت کا بھرکس نکل گیا ، عمران خان حکومت کے خاتمے کی مہم جوئی بری طرح ناکام ہوئی”

نئی حکومت کے آنے کے بعد 36 روز میں ڈالر مجموعی طور پر 14 روپے مہنگاہوا ۔وزیراعظم شہبازشریف نے ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لے لیاہے اور ممکنہ طور پر آج اہم اجلاس بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے ۔

“پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے” اسد عمر کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مطالبہ

FOLLOW US