Saturday November 23, 2024

پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنانے پرریٹائرڈ افسران فوج اورچیف کے دفاع میں آگئے، پاک فوج پرالزامات برداشت نہیں کیے جائیں گے، کیا یہ میر جعفر اور میرصادق والی فوج ہے؟

اسلام آباد : افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے پرریٹائرڈ افسران فوج اورچیف کے دفاع میں آگئے، ریٹائرڈ افسران نے کہا کہ پاک فوج پرالزامات برداشت نہیں کیے جائیں گے، کیا یہ میر جعفر اور میر صادق والی فوج ہے؟ فوج اور عوام میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، فوج کو غدار کہنے والے خود غدار ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق افواج پاکستان اور قیادت کو تنقید کا نشانہ بنانے پرریٹائرڈ افسران برہم ہوگئے، انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہر اختلاف قابل احترام ہے لیکن بات اب ہمارے گھر پر آگئی ہے،

چیف جسٹس نے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرقاسم سوری کی رولنگ پر ازخود نوٹس لینے کی وجہ بتادی

پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران اور جوان اپنی فوجی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں ،ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، پاک فوج کو کام کرنے دیا جائے،الزامات برداشت نہیں کیے جائیں گے، کیا یہ میر جعفر اور میر صادق والی فوج ہے؟فوج اور عوام میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جو فوج کو غدار کہتے ہیں وہ خود غدار ہیں۔ علی ضیاء کہنا ہے کہ خانہ جنگی کی دھمکیوں پر تمام افسران اور فوجی جوان اپنے چیف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایک بیان کے ذریعے ریٹائرڈ فوجیوں نے سابق وزیراعطم عمران خان کے فوج اور قیادت پر سازشی الزامات کو مسترد کیا ہے، جیو نیوز کے مطابق پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے فوجیوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے افواج پاکستان پر الزامات کو بھونڈے الزامات قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان اور قیادت ہمہ وقت متحد ہے، ہم سب کچھ ہوسکتے ہیں لیکن غدار نہیں ہوسکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ہرافسر اور جوان نے وطن عزیز کے دفاع کی قسم کھا رکھی ہے۔ افواج پاکستان کا سپہ سالار قوم کا فخر ہے ہم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے افواج پاکستان پر عائد تمام تر الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

نوازشریف نے لندن میں اہم اجلاس بلا لیا ، کیا ہونے جارہاہے ؟ سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کر دیا

پنجاب کابینہ فائنل،36ارکان پر مشتمل ہوگی،ترین گروپ کیساتھ بڑا ہاتھ ہو گیا

FOLLOW US