لاہور : عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، کابینہ ڈویژن نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کے بعد اب سپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے ۔ دوسری جانب نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر نہیں رہے ، ان کو سکیورٹی نہیں دی جا رہی ، اگر عمر سرفراز چیمہ گورنر ہاؤس آئے تو انہیں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ گورنر ہاؤس کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں جبکہ پولیس ہائی الرٹ ہے ۔
فوج مخالف بیانات ، آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں در اصل کسے تنبیہہ کی ؟ اہم انکشاف
“حکومت نے خود تسلیم کرلیا کہ امریکہ سے دھمکی آئی تھی” غریدہ فاوقی نے شہباز شریف کی ویڈیو شیئر کردی