اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے بارے میں غلط اندازے لگا رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں پرویز مشرف کا کہناہے کہ یہ دعویٰ غلط ہے کہ میں نے عمران خان کو کسی بھی عہدے کی پیشکش کی ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا ہےکہ ذاتی طور پر چاہتا ہوں کہ آرٹیکل 62اور 63میں ترمیم کی جائے ۔ اس قانون کا غلط استعمال روک دیا جانا چاہیے ۔ سابق صدر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر، پولیس،، تھانہ کچہری سب نواز شریف کے زیر اثر ہیں، وزیر داخلہ احسن اقبال نواز شریف کے اشارے پر میرے خلاف
بول رہے ہیں، جب یہ پکے چلے جائیں گے تب میں پاکستان آنے میں آسانی محسوس کروں گا