کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر مملکت اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ میری منی ٹریل چیک کرنےوالوں کو کچھ نہیں ملے گا ۔ اپنے ایک بیان میں پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ جب پاکستان چھوڑا تو میرے پاس کچھ بھی نہیں تھا ۔ انھوں نے کہا کہ لندن میں تین بیڈ رومز کا ایک فلیٹ میرے پاس ہے۔ جبکہ ایک لیکچر کے عوض مجھے ایک لاکھ 45ہزار ڈالر ملتے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ ، مجھے سیکیورٹی کا نہیں بلکہ عدالتی اور حکومتی کی
طرف سے نشانہ بنانے کا خطرہ ہے۔ایک انٹرویو میں سابق صدرپرویز مشرف نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نواز شریف کی تھالی سے کھا رہے تھے، انہوں نے نواز شریف کو الیکشن جتوایا جبکہ چوہدری شجاعت کی کتاب میں لکھی گئی باتوں سے میں اتفاق نہیں کرتا