اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی کا فیصلہ بالکل درست ہے ۔ یہ آدمی اسمبلی کے فلو ر پر کھڑا ہوکراسٹیبلشمنٹ اور فوج کے خلاف بیان بازی کرتا تھا ۔ کیا ملک کے وزیر خارجہ کو ایسا کرنا چاہیے؟؟ وزیر خارجہ ایک بہت ہی متوازن آدمی ہوتا ہے ۔ خواجہ آصف کے خلاف فیصلہ اسی دن آگیا جس دن ان پر سیالکوٹ میں سیاہی پھینکی گئی ۔ پرویز مشرف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی کو الیکشن میں ایک عام آدمی کا بھی ووٹ
نہیں ملنے والاہے۔ کیونکہ یہ ایم کیو ایم کا بدل نہیں ہوسکتی ہے۔