لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو موصول ہوگیا ہے۔ میڈیو رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ کل منظور ہونے کا امکان ہے، گورنر استعفیٰ منظور کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کو اس حوالے سے آگاہ کریں گے۔ استعفیٰ منظور کیے جانے کے بعد اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول جاری کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کچھ روز پہلے سردار عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا تھا جس کے بعد انہوں نے مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد کیا تھا۔
“عمران خان کی جان کو خطرہ، قتل کی دھمکی بھی دی گئی” فیصل واوڈا نے تشویشناک دعویٰ کردیا
یو این مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران سمیت 6 پاکستانی فوجی شہید
پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کے 25 ایم پی ایز ووٹ نہیں دیں گے، ندیم افضل چن