اسلام آباد : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہونے اور متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کی خبریں سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے پیغام جاری کردیا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل جاوید نے کہا “متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ساتھیو! یہ ملک کا معاملہ ہے – یہ بات تحریک انصاف کی نہیں – آپ کا فیصلہ ایسا ہونا چاہیے جو عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرے- انجانے میں اپوزیشن کی سازش کا حصہ نہ بنیں- پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی آپ کو دھوکے دئیے- صرف پاکستان کا سوچیں-عوام آپ کو دیکھ رہے ہیں،کن سازشیوں اور جھوٹوں کے ساتھ معاہدہ کر رہے ہیں – یہ تو معاہدوں سے ایسے بھرتے ہیں کہ معاہدے کو بھی چکر آ جاتے ہیں -”
سینیٹر فیصل جاوید نے انتہائی درد مندانہ اور منت بھرے انداز میں کیا گیا اپنا یہ ٹویٹ تھوڑی ہی دیر بعد ڈیلیٹ کردیا۔
یو این مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران سمیت 6 پاکستانی فوجی شہید
پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کے 25 ایم پی ایز ووٹ نہیں دیں گے، ندیم افضل چن