کراچی : مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے 24مارچ کے بعد ق لیگ اور ایم کیو ایم کے حکومت سے الگ ہونے کی پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 24مارچ کےبعدق لیگ،ایم کیو ایم حکومت سے الگ ہوجائیں گی اور دونوں جماعتیں اپوزیشن میں آنے کا اعلان کریں گی۔
لاہور ٹیسٹ: پہلی اننگز میں آسٹریلیا 391 پر ڈھیر، شاہین اور نسیم کی 4،4 وکٹیں
منظوروسان کا کہنا تھا کہ 28 مارچ سے پہلے عمران خان کے دن پورے ہونے والے ہیں، ان کوجیل بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ مشیر زراعت سندھ نے کہا ہوسکتاہےکہ عدم اعتماد کے بعد نگراں حکومت بنے، شہبازشریف وزیراعظم ہونگے،پھرعام انتخابات کروائے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا کھیل ختم ہوچکا ،حلوہ تیار ہے ، دیکھتے ہیں کھاتا کون ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کا مقصدعمران خان نے شکست تسلیم کرلی ہے۔
روس ، یوکرین تنازع میں کسی بلاک کا حصہ بننے کی بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے ، وزیر اعظم
یاد رہے گذشتہ ہفتے پی پی رہنما نے پیش گوئی کی تھی کہ ڈی چوک پر پی ٹی آئی اور اپوزیشن جلسہ نہیں کرے گی، 28 مارچ سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے، بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے۔ مشیر زراعت سندھ نے مزید کہا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان نفرت کااظہار کرکے ان سے الگ ہورہے ہیں اور عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کرکے فرار ہونا چاہتے ہیں۔
رمضان المبارک میں زیادہ کام نہیں کرنا پڑے گا، ملازمین کیلئے اوقات کار میں 2گھنٹے تک کمی کر دی گئی