لاہور (نیوزڈیسک) : پنجاب حکومت کا ایک اور اسکینڈل بے نقاب ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اربوں روپے کے بجٹ سے بنائی جانے والی ڈولفن فورس کی 100 سے زائد ہیوی بائیکس خراب ہو گئیں۔ ڈولفن فورس کی 600 میں سے 130 ہیوی بائیکس ناکارہ ہو گئیں۔ بائیکس کی مرمت پر کسی نے توجہ نہیں دی جس سے فورس کو دی جانے والی ہیوی بائیکس خراب اور ناکارہ ہو رہی ہیں۔
