نیو یارک (نیوزڈیسک) الطاف حسین کے قریبی ساتھی نے ایم کیو ایم اور سیاست کو خیر آباد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم لندن کے سابق ترجمان اور رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ ایم کیوایم لندن کے سابق ترجمان اور رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے امریکا سے بیان
جاری کیا ہے کہ ان کا کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جبکہ وہ مستقبل میں بھی کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے۔