یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑنے اور ان کے قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا ہو اہے ۔غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے چار فلسطینیوں کی شہادتوں کی اطلاعات موصو ل ہوئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور 950 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔واضح رہے فلسطینی شہری اپنی سرزمین پر اسرائیل کے قبضے کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں اور ہر جمعے کو اسرائیلی سرحد پر
احتجاج کرنے کا سلسلہ فلسطینیوں نے30 مارچ سے شروع کر رکھا ہے جس میں اسرائیلی بربریت سے اب تک 45 فلسطینی شہید اور 6 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔