ہنوئی (مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں کہ نادان دوست چالاک دشمن سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔ اب کے ساتھ رہتے ہوئے کب کیا کر بیٹھیں ۔ کچھ معلوم نہیںہوتا ۔شراب کباب کی محفلوں میں لوگوں کا نشے میں دھت ہو کر کوئی سنگین اقدام کر بیٹھنا کبھی بھی خارج از امکان نہیں ہوتا ۔اس لئے اسے ام الخبائث کہا جاتا ہے کیونکہ ایسی حالت میںا نسان اپنے ہواس کھو بیٹھتا
ہے ۔ ایسا ہی ویت نام کے شہری کے ساتھ ہوا جو اپنے دوستوں کے ساتھ رات دیر تک شراب کی ایک محفل سجائے بیٹھا رہا ۔ اور نشے میں دھت ہو کر اس کے دوستوں نے اس کے جسم کے پوشیدہ حصے میں ایک ایسی چیز ڈال دی جس کی وجہ سے اسے کئی گھنٹے بعد تکلیف کا سامنا کرنا پڑ گیا۔این وی ڈی نامی اس آدمی کو پیشاب کرتے ہوئے تکلیف ہوئی تو یہ ڈاکٹر کے پاس چلا گیا ۔ سکین کے دوران معلوم ہوا کہ اس کے جسم میں ایک لکڑی کی چاپ سٹک موجود ہے ۔ جسے آپریشن کے ذریعے نکا ل دیا گیا ۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ’’چاپ اسٹک کی لمبائی4انچ کے لگ بھگ تھی، خوش قسمتی سے مریض کو اندرونی زخم نہیں آئے ورنہ یہ معاملہ پیچیدہ بھی ہو سکتا تھا۔‘‘