Saturday November 23, 2024

آئی ایم ایف کی شرط نظر انداز، حکومت نے پٹرول پر سیلز ٹیکس صفر کرنے کے بعد پٹرولیم لیوی بھی کم کر دی

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی شرط نظر انداز، حکومت نے پٹرول پر سیلز ٹیکس صفر کرنے کے بعد پٹرولیم لیوی بھی کم کر دی۔ قومی اخبار جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں بڑی کمی کردی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے فیصلے کے بعد پٹرولیم لیوی 16 روپے11 پیسے کم کرکے 1 روپے81 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کے تحت حکومت کو پٹرولیم لیوی میں ہر ماہ 4 روپے اضافہ کر کے لیوی 30 روپے فی لیٹر کی سطح تک لے جانا تھی۔ حکومت کی جانب سے پٹرول پر 17 روپے 92 پیسے فی لیٹر لیوی موصول کی جا رہی تھی، جسے وزیر اعظم کے فیصلے کے بعد قیمتوں میں کمی کیلئے کم کر دیا گیا ہے۔

“عمران خان نے ساڑھے تین سال میں پہلی بار غریب کو سہولت دی” شیخ رشید نے بھی اعتراف کرلیا

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح بھی صفرہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح صفر کی گئی۔ واضح رہےکہ حکومت نے یکم مارچ کو پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں 10روپےکم کی تھیں۔واضح رہے کہ پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے اہم خطاب کیا گیا۔ قومی میڈیا پر نشر ہونے والے خطاب میں وزیر اعظم نے قوم کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قوم سے کہنا چاہتا ہوں مجھے پتا ہے یہ مشکل حالات ہیں، کبھی پلوامہ، کبھی کورونا اور اب یوکرین کا مسئلہ آگیا۔ حکومت ہرماہ 70 ارب کی سبسڈی دیتی ہے، اگر ہم سبسڈی نہ دیں تو پٹرول کی قیمت 220 روپے تک ہو جائے گی۔ پاکستان میں آج بھی پٹرول، ڈیزل دنیا کے 25 ممالک کی نسبت کم قیمت ہے،بھارت میں 260 روپے لیٹر پٹرول ہے۔ اپوزیشن والے کہتے ہیں پٹرول مہنگا ہوگیا اگر ان کے پاس کوئی حل ہے تو بتا دیں۔ وزیر اعظم نےاعلان کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگلے بجٹ تک پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ جس کے بعد وفاقی وزارت خزانہ نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

نیٹو کا روس کیخلاف یوکرین کو 70 لڑاکا طیارے دینے کا اعلان، کس ملک سے حملےکریں گے؟

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی جس کے بعد فی لیٹر قیمت 149 روپے 86 پیسے ہو گئی۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی گئی، جس سے فی لیٹر قیمت 144 روپے 15 پیسے ہو گئی۔ مٹی کا تیل 1 روپے کمی سے 125 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 66 پیسے کمی سے 118 روپے 31 پیسے کا ہو گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہو چکا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند کا مستعفی ہونے کا اعلان

FOLLOW US