اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ادائیگیوں میں ناجائز کٹوتیاں کرنے والے ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھاکہ احساس ادائیگیوں میں ناجائز کٹوتیاں کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے یکم فروری سے احساس کی رقم 12 ہزار سے بڑھاکر 13ہزار کردی ہے، اہل خواتین احساس کفالت کی رقم لینے جائیں تو گن کر پورے 13 ہزار لیں۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھاکہ شراکتی بینکوں کے ایجنٹ اور نامزد دکاندار خواتین کی رقم نہیں کاٹ سکتے۔
اقرارالحسن پر بہیمانہ تشدد، انٹیلی جینس بیورو کے5 افسران معطل
فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
اقرار الحسن پر آئی بی ڈائریکٹر کا تشدد، نازک اعضا پر بجلی کے جھٹکے لگاتے رہے