Wednesday October 23, 2024

میں سری لنکا کے ایک ہوٹل میں تھی،میرا شوہر سورہا تھا کہ ہوٹل ملازم آیا اور کچھ دکھانے کے بہانے نیچے تہہ خانے میں لے گیا ، وہاں اس نے چاقو میری گردن پر رکھ کر اپنا۔۔۔برطانوی خاتون سیاح کی افسوسناک آپ بیتی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی ممالک کی خواتین سیاحوں کے ساتھ ایشیائی ممالک کی سیر و سیاحت کے دوران جنسی زیادتی کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ اس معاملے میں بدنام ترین ممالک کی لسٹ میں سرفہرست تو بھارت ہے لیکن اب سری لنکا میں بھی ایسا ہی ایک شرمناک واقعہ پیش آگیا ہے ۔برطانوی خاتون سیاح کو ایک سری لنکن ہوٹل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا اور اس جنسی عمل کی وجہ سے اس کی زندگی ہی برباد ہو گئی ۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ برطانوی خاتون سری لنکا کے ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی ۔ اس کا خاوند سو رہا تھا کہ ہوٹل کا ایک ملازم آیا اور اسے انجینئرنگ روم دکھانےکے بہانے ایک کمرے میں لے گیا ۔ اور وہاں جاتے ہی اس نے جیب سے چاقو نکال لیا اور خاتون کو جان سے مار ڈالنے

کی دھمکی دیتے ہوئے اس سے جنسی زیادتی کر ڈالی۔ خاتون نے اس واقعے کے حوالے سے اپنے خاوند کو کچھ نہیں بتایا لیکن برطانیہ واپس جا کر جب اس نے اپنا میڈیکل چیک اپ کروایا تو یہ کسی مہلک مرض میں مبتلا ہوچکی تھی۔ اور اسی طرح اسے اپنے حاملہ ہونےکابھی علم ہوا۔ تاہم خاتون اس الجھن میں مبتلا ہے کہ اس کے پیٹ میں موجود بچہ اس کے خاوند کا ہے یا اس ہوٹل ملازم کا ۔

FOLLOW US