Wednesday October 23, 2024

بھارت میں قیامت سے پہلے ہی قیامت کا منظر صرف 13گھنٹے میں 37ہزار بار آسمانی بجلی گر گئی،، ہلاکتوں کی اطلاعات، ،،حکام میں کھلبلی مچ گئی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے حکام نے کہاہے کہ محض 13 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 749 بار آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاستی حکام نے کہاکہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات غیر معمولی ہیں اور اس کی وجہ شدید موسمی پیٹرن ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک نو سالہ بچی سمیت نو افراد ہلاک ہوئے۔حکام کا کہنا تھا کہ مون سون میں آسمانی بجلی گرنا عام بات ہے جو جون سےستمبر تک ہوتا ہے۔ریاستی ایمرجنسی سینٹر کے سربراہ کشن سنکو نے بتایا کہ عام طور پر مون سون سے قبل اس علاقے میں بجلی گرنے کے واقعات ہوتے ہیں۔تاہم

گزشتہ روز بجلی گرنے کے واقعات کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ گذشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق مئی کے پورے مہینے میں بجلی گرنے کے 30 ہزار واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے۔چند سائنسدانوں کا کہناتھا کہ عالمی حدت میں اضافے کے باعث بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ ہو گا

FOLLOW US