Wednesday October 23, 2024

عمران خان کی بھی تاحیات نا اہلی کا خطرہ پیدا ہو گیا ۔۔ غیر ملکی اقامہ تو کچھ بھی نہیں،کپتان کی ملکیت میں کیا چیز نکل آئی ؟؟اہم رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز وزیر خارجہ خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ رکھنے کی بنا پر قومی اسمبلی سے کی نشست سے تاحیات نا اہل قرار دے دیا گیا تھا ۔ اب سینئر ملکی صحافی نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بارے میں بھی چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالاہے ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اظہر جاویدنے انکشاف کیا کہ عمران خان کے پاس برطانیہ میں مستقل رہائش کا اجازت نامہ موجود ہے۔ یہ اجازت نامہ اقامے سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اقامہ ایک معینہ مدت کے لیے ہوتا ہے جبکہ برطانیہ میںمستقل رہائش کا اجازت نامہ ملنے کا مطلب ہے کہ اس کا حامل شخص

کبھی بھی برطانیہ میں رہائش اختیار کر سکتا ہے۔عمران خان مستقل رہائش کے اس اجازت نامے سے بھر پور فائدہ بھی اٹھاتے رہے ہیں اور عین ممکن ہے کہ اس اجازت نامے کی بنا پر عمران خان کو بھی نا اہل کر دیا جائے۔

FOLLOW US